ضلع راجن پور‘ قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن‘ 19 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    ضلع راجن پور‘ قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن‘ 19 کروڑ مالیت کی سرکاری ...

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) محکمہ انٹی کرپشن نے موضع جامپور ضلع راجن پور میں ناجائز قابضین سے سنٹرل گورنمنٹ محکمہ اوقاف کی 19کروڑ 76لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی کمرشل آراضیاں واگزار کرا لیں۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا محمد علی عباس کی ھدایت پر اسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن راجن (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

پور نے ھمراہ اسٹنٹ کمشنر جام پور، ریونیو آفیسر، حلقہ پٹواری، گردارو حلقہ، پولیس اور محکمہ اوقاف کے آفیسران کے ساتھ کاروائیاں کرتے ھوئے موضع جامپور میں کئی سالوں سے سنٹرل گورنمنٹ محکمہ اوقاف کی قیمتی 24کینال 8مرلہ کمرشل آراضی، کھاتہ نمبر 742، جس پر عرصہ دراز سے کچھ قبضہ مافیا نیناجائز قبضہ کیا ھوا تھا واگزار کراتے ھوئے آراضی محکمہ اوقاف کے حوالے کر دی۔اور باقی جزوی رقبہ بھی قابضین کورضاکارانہ طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ھے بصورت دیگران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی دھکی دی۔ اسی طرح انٹی کرپشن ٹیم نے موضع نواں بیگراج جامپور ضلع راجنپور میں بھی آفیسران کے ھمراہ کاروائی کرتے ھوئے ناجائز قابضین آفتاب اقبال کاکڑ وغیرہ سے بھی محکمہ اوقاف کا سرکاری قیمتی رقبہ 8کینال8 مرلہ، کھاتہ نمبر 427 مالیتی 3کروڑ 36 لاکھ روپے پر ٹریکٹر سے ھل چلا کر واگزار کرا لیا ھے اس موقع پر سرکل آفیسر راجنپور نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈؤان کا سلسلہ جاری ھے سرکاری آراضی پر قبضہ کرنا جرم ھے اس سلسلہ میں عوام بھی ھماری راھنمائی کریں اور قبضہ مافیا کی نشان دھی کر کے متعلقہ اداروں کی مدد کریں تاکہ سرکاری آراضیوں کو واگزار کرایا جا سکے۔

گرینڈ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -