لنگر سرائے‘ پولٹری فارموں کی تعداد میں اضافہ‘ جگہ جگہ گندگی‘ بیماریاں عام

  لنگر سرائے‘ پولٹری فارموں کی تعداد میں اضافہ‘ جگہ جگہ گندگی‘ بیماریاں عام

  

لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان)لنگر سرائے ٹبی ریحان اور کنل سندیلہ میں پولٹری فارموں کی تعداد میں اضافہ، ضلعی حکومت لوگوں کے احتجاج کے باوجود انسانی آبادی میں موجود فارموں (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے نظریں چرانے لگی، بدبو اور تعفن کے باعث درجنوں افراد بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تفصیل کے مطابق لنگرسرائے ٹبی ریحان اورکنل سندیلہ کے مکینوں نے ”روزنامہ پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی ک نزدیک قائم مرغی فارموں کی وجہ سے ہمارا جینا دوبھر ہوکر رہ گیاہے جبکہ ہم نے اس حوالے سے متعلقہ ادارے کو درخواست بھی دی مگر تاحال ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ اورکمشنر ڈی جی خان جلدازجلد غیر قانونی مرغی فارموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ مقامی آبادی کو تعفن زدہ ماحول سے چھٹکارہ مل سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -