حکمرانوں نے ملکی معاملات کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا،احسن اقبال

  حکمرانوں نے ملکی معاملات کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجود ہ حکمرانوں نے ملکی معاملات کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا،کشمیر کے مسئلے سمیت دیگر مسائل کوحل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلوچستان کے پسماندگی ختم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جارہا۔ ان خیالات(بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کی سیاسی ودیگر معاملات پر بھی احسن اقبال کو آگاہ کیاگیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کے ترقیاتی منصوبوں کو اپنے کھاتوں میں ڈال کر خوشیاں منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے جلد عملی اقدامات اٹھائینگے۔
احسن اقبال