بورے والا‘ لیگی ارکان اسمبلی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ‘ لوگوں کو امداد کی یقین دہانی
بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں، سید ساجد مہدی سلیم شاہ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،اور سردار خالد محمود ڈوگر نے جملیرا (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
اور ساہوکا کے دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا،اس موقع پر ممبران قومی اور صوبائی نے کہا کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں،انہوں نے انتظامیہ سے کہاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور کوتاہی برتی جائے،ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی نے کشتیوں میں سوار ہو کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسلز،چوہدری کاشف رامے،پیر عامر ممتاز چشتی، محمد جوئیہ کیعلاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
یقین دہانی