سسر کو آگ لگانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

  سسر کو آگ لگانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ شاہ شمس نے پٹرول چھڑک کر سسر اور خود کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔واضح رہے یہ مقدمہ شاہ شمس تھانہ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کے کانسٹیبل فاروق کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔درخواست دہندہ کانسٹیبل کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ اسکا سسر امیر اکبر اسے جھگڑا کر تا تھا۔جسکی وجہ سے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔نسرین اور اسکا سسر دونوں نشتر میں زیر علاج ہیں جبکہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس کا سسر زیادتی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا ہے۔جس پر پولیس اپنی مدعیت پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آگ