15ستمبر تک آپریشن‘ 46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس

    15ستمبر تک آپریشن‘ 46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 46 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں سرکاری اسکیم سے 27 ہزار اور نجی اسکیم سے 19 ہزارحجاج وطن پہنچے۔ ترجمان کے مطابق (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

22 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں، سرکاری حج اسکیم کے 74 ہزار حجاج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔جبکہ جدہ سے مزید 435 حجاج کرام ملتان پہنچ گئے۔ سرکاری سکیم کے تحت جاری کردہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز دو حج پروازیں ملتان پہنچیں، سعودی ائیر لائن 285 حجاج کرام کو لے کر گزشتہ صبح 5 بج کر 40 منٹ پر جبکہ پی آئی اے کی پرواز نے 150 حجاج کرام کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ آج 27 اگست کو دو حج پروازوں کے ذریعے 465 حجاج کرام ملتان پہنچیں گے۔
حج آپریشن