زکریایونیورسٹی وفد کا مختار اے شیخ ہسپتال کا دورہ‘ مختلف شعبوں کا معائنہ
ملتان (نیوز رپورٹر) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ایک وفد نے مختار اے شیخ ہسپتال کا دورہ کیا وفد میں وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری، ڈین بی زیڈ یو محمد شوکت ملک اور ایچ او ڈی فنانس عمر فاروق شامل تھے اس موقع پر سی ای او مختار اے شیخ ہسپتال عرفان خان نے ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور ہسپتال میں موجود مختلف شعبہ جات بارے مکمل آگاہی دیتے ہوئے دورہ کروایا اس موقع پر وی سی ڈاکٹر طارق انصاری نے ہسپتال میں طبی لحاظ سے موجود تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی کو شاندار الفاظ میں سراہا دورے کے اختتام پر مختار اے شیخ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے لئیے خصوصی رعائیتی پیکج کا اعلان کیا جبکہ دونوں اداروں کے ذمہ داران نے مستقبل میں مزید باہمی تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا۔
جامع زکریا وفد