گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنیکا فیصلہ

  گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو اشیاء خوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔ درجنوں گراں فروشوں کیخلاف لاکھوں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

روپے جرمانے کئے گئے اب حوالات کی باری ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان افتخار سہو نے ڈپٹی کمشنرز،پرائس کنڑول مجسٹریٹ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں گراں فروشی کیخلاف جاری آپریشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیاکمشنر ملتان افتخار سہو نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بدری سے بچنے کیلئے کارکردگی بہتر کریں۔دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر کارکردگی دکھائیں اور بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔ چینی، آٹے، گھی سمیت کسی اشیاء خوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ضلعی افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام اقدامات کریں اور سرکاری نرخ نامے واضح آویزاں کروائیں۔کمشنر نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جائے۔جو ریٹ بنایا جائے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بصورتِ دیگر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنڑول مجسٹریٹ ناپ تول کے پیمانے بھی چیک کریں جبکہ ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز پرائس کنڑول مجسٹریٹ کے اجلاس باقاعدگی سے طلب کریں اور ان کی تربیتی ورکشاپس کروائیں۔کمشنر افتخار سہو نے ہدایت کی کہ قیمت پورٹل پر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں یکم اگست سے اب تک 1360 چھاپے،14270 روپے جرمانے 5 ایف آئی آر، 2 گراں فروش گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ قیمت پورٹل پر ملتان ڈویژن کی موصول 837 شکایات میں سے 757 حل کی جاچکی ہیں۔ان شکایات میں 367 سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ ہونے، 690 زیادہ قیمت وصولی، 170 خراب کوالٹی، 240 دکانداروں کے رویے بارے موصول ہوئیں۔ تمام شکایات کا ازالہ کر کے ڈیٹا پورٹل کے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جاچکا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر، آصف و دیگر افسران بھی موجود تھے.

تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -