کہروڑ پکا ‘ آصف قتل کیس میں نامزد ملزم گرفتار ‘ تھانیدار معطل ‘ تحقیقات شروع

  کہروڑ پکا ‘ آصف قتل کیس میں نامزد ملزم گرفتار ‘ تھانیدار معطل ‘ تحقیقات ...

  

کہروڑ پکا ( تحصیل رپورٹر)آصف قتل کیس ،نامزد ملزمان گرفتار،ایک نے عبوری ضما نت کر وا لی،اے ایس آ ئی مختیارمعطل،لا ئن حاضر ،تفصیل کے مطا بق آ صف قتل کیس میں ملزمان نے مقا می رسہ گیر کے ڈیرے میں پناہ لے رکھی تھی اور پو لیس ملزمان کی گرفتار کے لیے رسہ گیر کی منتیں کر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

رہی تھی‘ رسہ گیر نے پو لیس تھا نہ صدر کی منتوںپر ملزمان کو پو لیس کے حوا لے کر دیا ایک ملزم نے عبوری ضما نت کر وا لی پو لیس نے ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایک ملزم شفیق نے عدا لت سے عبوری ضما نت کر وا لی ہے جبکہ ڈی پی او لو دھراں جمیل ظفر نے خبروں کی اشا عت پر نو ٹس لے کر اے ایس آ ئی مختیار کو معطل کر کے لا ئن حا ضر کر دیا اور اس کے خلاف محکما نہ کا روا ئی کے لیے تحقیقات شروع کر دیں مختیار اے ایس آ ئی نے مبینہ طور آ صف پر تشدد کے بعد زخمی حا لت میں ہو نے پر اس کو ہسپتال نہ پہنچا یا بلکہ مک مکا کر تا رہا اور اس نے تین گھنٹے لگا دئیے جس پر آ صف زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا ملزمان کے سا تھ ملکر مر دہ نعش کے کپڑے اتار کراس کی تصویر یں بھی بنا ئیں اور ملزمان کو مو قعہ سے فرار کر وا دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -