ملتان ‘ تمام تھانوں میں 25 سو سے زائد چالان نامکمل ‘ حکام کا نوٹس

  ملتان ‘ تمام تھانوں میں 25 سو سے زائد چالان نامکمل ‘ حکام کا نوٹس

  

ملتان (وقائع نگار) ضلع ملتان کے ایس ایچ اوز اور تھانیداروں کی ناقص کارکردگی کا ایک بار پھر پول کھل کر سامنے آگیا۔سال 2018 کے دو ہزار پانچ سو بارہ مقدمات کے نامکمل چالان میں ملزمان کی گرفتاری۔مال مسروقہ کی برامدگی۔اور پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس بقایا ہونے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کے بارے انکشاف ہوا ہے۔جس پر ریجنل پولیس نے ملتان پولیس پر سختی سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سینئر پولیس افسران نے سال 2018 کے مقدمات کے حوالے سے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم میں معلومات کا جائزہ لیا گیا۔تو انکشاف ہوا کہ ملتان کے تمام تھانوں میں تاحال دو ہزار پانچ سو بارہ نامکمل چالان موجود ہیں۔جس میں ملزمان کی گرفتاری۔مسروقہ مال کی برآمدگی اور پنجاب فورنزک سائینس ایجنسی کی رپورٹ بھی ابھی بقایا ہے۔جوکہ پولیس قانون کے برعکس ہے۔پولیس اسٹیشن منجمنٹ سسٹم میں اتنے زیادہ مقدمات کا نامکمل چالان ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر وسییم احمد خان سیال نے ملتان پولیس افسران سمیت ایس ایچ اوز۔تھانیداروں۔محررز کا کارسرکار میں عدم دلچسپی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملتان کے تمام تھانہ جات کو ہدایت کی ہے۔چار یوم کے اندر نامکمل چالان سینٹ آپ ہونے بارے رپورٹ اپنی بھیجوائیں۔تاکہ افسران بالا کو کارکردگی رپورٹ پیش کیجاسکے۔۔احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔

نامکمل چالان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -