برقع پہن کرگرلز ہاسٹل میں انٹری ‘ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

  برقع پہن کرگرلز ہاسٹل میں انٹری ‘ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

  

ملتان (وقائع نگار)لڑکے کو لڑکی سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش لڑکا پکڑا گیا۔پولیس ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔معلوم ہوا ہے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے گرلز ہاسٹل میں دانیال نامی طالبعلم خدیجہ نامی طالبہ کے ساتھ گرلز ہاسٹل میں داخل ہوا۔تو وہاں پر موجود سیکورٹی نے شک ہونے پر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ برقع میں لڑکا ہے۔جسکو فوری طور پر مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس تھانہ الپہ نے پولیس کے خلاف مقدمہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

درج کرلیا ہے جبکہ خدیجہ کا کہنا ہے کہ دانیال میرا منگیتر ہے میں اپنے ساتھ ہاسٹل لائی غلطی ہوگئی، معاف کردیا جائے۔جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے برقع پہن کر گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم دانیال کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ ملزم اپنی کلاس فیلو کے ساتھ زکریا یونیورسٹی کے مریم گرلز ہاسٹل میں داخل ہوا جسے سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا تھا ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

برقع اوڑھ کر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -