محکمہ ریلوے ‘ متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ‘ مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    محکمہ ریلوے ‘ متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ‘ مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)دیگرٹرینوں کے ملتان کینٹ اسٹیشن پرموجودہونے کی وجہ سے راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہرایکسپریس کی روزانہ شیرشاہ اسٹیشن پرایک گھنٹے سے زائد تاخیرمعمول بن گئی ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہرایکسپریس کاصبح 5بجکر(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

20منٹ پرشیرشاہ اسٹیشن پرپہنچنے کاٹائم ہے تاہم ٹرین تقریباµ روزمقررہ وقت کی بجائے2گھنٹے کی تاخیرسے شیرشاہ پہنچتی ہے تاخیرکاشکارہوجانے کی وجہ سے ملتان کینٹ اسٹیشن پرٹرین کے لئے کوئی پلیٹ فارم خالی نہیں ہوتاکیونکہ بروقت ہونے کی صورت میں صبح7بجے کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام،7بجکر20منٹ پرکراچی سے لاہورجانے والی شاہ حسین،جبکہ ایک گھنٹہ تاخیرکاشکارہوجانے کی صورت میں صبح 7بجے ہی حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ اورملتان سے راولپنڈی کے لئے جانے والی تھل ایکسپریس بیک وقت یاآگے پیچھے ملتان کینٹ اسٹیشن پرموجودہوتی ہیں یااسٹیشن پرپہنچ رہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اسٹیشن پرایک بھی پلیٹ فارم خالی نہیں بچتاجہاں راولپنڈی سے آنے والی مہرایکسپریس کوکھڑاکیاجاسکے۔اس طرح کی صورت حا ل کاتقریباµ روزہی سامناہوتاہے اورمہرایکسپریس کوشیرشاہ اسٹیشن پراوربعض اوقات ملتان کینٹ اسٹیشن کے ہوم سگنل کے باہرایک گھنٹہ سے زائدوقت تک کے لئے روک لیاجاتاہے ۔جس پرراولپنڈی سے ملتان کے لئے مہرایکسپریس پرسفرکرنے والے مسافرملتان پہنچ کربھی ملتان نہیں پہنچ پاتے ریلوے ذرائع کے مطابق اگرمہرایکسپریس کواس کے مقررہ وقت صبح5بجکر20منٹ پرشیرشاہ اسٹیشن پرپہنچادیاجائے تووہ باآسانی ملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچ سکتی ہے تاہم ریلوے انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ٹرین کوروزانہ تاخیرکاشکارہوناپڑتاہے۔مہرایکسپریس کے مسافروں نے اس صورت حال پراحتجاج کرتے ہوئے ریلوے کہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ٹرینیں لیٹَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -