دو خواتین قتل ‘ حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ 5 خودکشیاں

  دو خواتین قتل ‘ حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ 5 خودکشیاں

  

ملتان ‘ وہاڑی ‘ لڈن ‘ ڈائرانوالہ ‘ لیہ ‘ ہارون آباد ‘ قصبہ کالا ‘ رحیمیار خان ‘ چشتیاں ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) 2 خواتین قتل ‘ حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاںبحق ‘ 5 نے خودکشی کر(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

لی۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا 55سالہ شخص نشتر ہسپتال میں چل بسا۔ تفص?ل کے مطابق س?الکوٹ کا رہائشی محمد ریاض اپنے دوستوں کو ملنے کی غرض سے گزشتہ روز قبل ملتان آ رہاا تھا واپس جاتے ہوئے پل باگڑ کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا چوکی پولیس نے متاثرہ شخص کی لاش نشتر ہسپتال کے سرد خانے رکھوانے کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔ جبکہ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو ا فراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق اڈا پکی پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امجد کو زخمی کردیا زخمی کونشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے دریں اثنا قاسم پور نہر پر فائرنگ سے حسیب زخمی ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے حسیب کو زخمی کیا۔لڈن سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ موضع حاجی واہ میں مبینہ طور پر 22سالہ خاتون قتل مبینہ ملزم مقدس نامی خاتون کے سر میں فائر مار کر فرار ہوگیا واقعات کے مطابق نواحی علاقہ پولیس تھانہ لڈن کی حدود موضع حاجی واہ میں شادی نہ کرنے کے رنج پر 22 سالہ مقدس نامی خاتون کے مبینہ آشنا نے مبینہ طور پرسر میں فائر مار کر قتل کردیا مقتولہ کے شوہر سلمان کے مطابق وہ اپنی دو ماہ کی بچی کے ساتھ صحن میں لیٹے ہوئے تھے کہ فیصل نامی شخص نے آکر مقدس بی بی کے سر میں گولی ماردی اور ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا سلمان کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل اس کی بیوی مقدس بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔ ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاہرانوالہ چشتیاں روڈ پر حادثہ، دسویں جماعت کا طالب علم ٹرالی کے نیچے آ کر جانبحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ چشتیاں روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، ایک موٹر سائیکل سوار جو کہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا حادثے کا شکار ہو کر قریب سے گزرتی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی جانبحق ہو گیا، جانبحق ہونے والے 14 سالہ بچے کی شناخت احمد ملک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مسلم ٹاون گلی نمبر 2 ڈاہرانوالہ کے رہائشی مرغی فروش رمضان عرف جانی کا بیٹا تھا، حادثے میں احمد ملک کی وفات کی خبر والدین سمیت اہل علاقہ پر قیامت ڈھا گئی، احمد ملک کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔پنجاب ایمرجینسی سروس ریسکیو 1122کی خصوصی ٹیم نے پہاڑ پور اڈا کے قریب کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کی اطلاع پر بروقت ریسپانس کیا اور زخمی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی ڈیڈباڈی ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کوٹ سلطان میں منتقل کردی جبکہ زخمی محمدمحبوب جس کے بائیں ہاتھ پر فریکچر ہوا تھا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا۔قصبہ کالا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ کالا کی حدود اسلامی مدرسہ میں کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ،ایک شدید زخمی دوسرا بھائی جانبحق،تفصیلات کے مطابق تونسہ سے کوئٹہ جانیوالی کوچ نمبر LES-7144 اورموٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ہوا حادثہ میں بستی رانجھہ کے دو بھائی نادر حسین اور واجد حسین ولد محمد الیاس قوم نتھوانی شدید زخمی ہوگئے جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹراما سینٹر ڈی جی خان روانہ کر دیا گیاحادثہ شدیدہونے کی وجہ سے محمد نادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرے بھائی کی ٹانگ اور بازو میں میں فریکچر آگیا۔اطلاع پر تھانہ کالا پنجاب پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔تاہم بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔ہارون آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق 23۔24لالیکا روڈ پر بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر۔موٹر سائیکل سوار جانبحق ھو گیا تفصیلات کے مطا بق 23.24لالیکا رو ڈ مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جانبحق ہو گیا۔بس ہارون آباد سے ملتان جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔حادثہ کا شکار ھو نیوالے موٹر سائیکل سوار 60 سالہ طیب ولدفرید قریبی گاوں 120 مراد کا رہائشی ھے۔پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیم کے فوکل پرسن لیاقت علی اور دیگر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ رحیمیار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والی46سالہ خاتون ہسپتال مےں دم توڑگئی۔25 زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق فیروزہ کی رہائشی46سالہ شہناز بی بی کو سڑک کراس کرنے کے دوران تیزرفتارکار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگئی، ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شہنازبی بی جانبرنہ ہوپائی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے25افراد جن میں بستی پیر بخش کارہائشی 9 سالہ محمد فیضان، گھوٹکی کی10سالہ سونیلابی بی، خانپور کا11 سالہ محمد محمود، چک137کا12 سالہ علی حسن، اتفاق کالونی کی 60سالہ انورمائی، ظاہر پیر کی35سالہ زرینہ بی بی، ڈہرکی کا70 سالہ تاج محمد، خانپورکا43سالہ ظفراقبال، کوٹ سمابہ کا31 سالہ عاشق حسین، چک72کا30سالہ محمدشکیل، لیاقت پورکا 30سالہ نوردین، چک95/1Lکا35سالہ عبدالحمید، بستی بگو کا 50 سالہ صغیرحسین، نوریوالی کا16سالہ محمدراشد اورگڑھی اختیار خان کارہائشی15محمدعثمان وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔والدہ کی ڈانٹ ،بھابھی، بھائی، شوہر سے جھگڑا اورمالی پریشانیوں دلبرداشتہ ہوکر3خواتین سمیت5افراد نے کالا پتھر، زہریلا سپرے اورگندم مےں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔6کااقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق جمالدین والی کی رہائشی17سالہ مینوں مائی، وزیراں کوٹ کی 18سالہ رحمہ بی بی، میر پور کی22سالہ حسینہ بی بی، بدلی شریف کا26سالہ محمد ساجد اور میانوالی قریشیاں کا24سالہ محمد شیر نے والدہ کی ڈانٹ، بھابھی، بھائی، شوہرسے جھگڑا اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر، زہریلا سپرے اور گندم مےں رکھنے والی گولیاں کھالیں، حالت غیر ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے6افراد جن میں رکن پور کی رہائشی15سالہ رقیہ بی بی، چک94کا30سالہ منورجی، گھوٹکی کا22سالہ صغیراحمد، کوٹ سمابہ کا23سالہ محمداصغر، مﺅمبارک کا30سالہ شفیق احمد اور اوباڑو کارہائشی18سالہ ارشاد احمد شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی چک 53/F میں مبینہ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے سے منع کرنے پر ایک منشیات فروش گل خان پٹھان نے اپنی بیوی مسمات سمیرا بی بی کو اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گاٹ اُتارا دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی ۔ بخشن خاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

قتل ‘ حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -