کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے،مشعال ملک

  کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے،مشعال ملک

  

اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے،ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے،معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش بہت سال پہلے سے کرنی چاہئے تھی۔کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لئے لوگ اسے کچھ نہیں کہے گا،میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر بیٹھی دنیا خاموش ہی نہیں رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش بہت سال پہلے سے کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہماری حمایت صرف کسی ایک واقعے تک محدود نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد ہی ہم اٹھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے حالات میں آزادی حاصل کرنے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

مشعال ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -