محرم الحرام ‘ علماءقیام امن اور بھائی چارہ کیلئے کردار ادا کریں‘ بشارت راجہ

    محرم الحرام ‘ علماءقیام امن اور بھائی چارہ کیلئے کردار ادا کریں‘ بشارت ...

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی‘سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

خان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضیٰ،ائی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز،ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈاکٹر احسن بھٹی اور دیگر کیبنٹ کمیٹی میں شریک تھے اجلاس میں کمشنر مدثر ریاض ملک،آرپی او عمران احمر،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،اراکین اسمبلی سردار جعفر خان لغاری۔ نیاز احمد جکھڑ،مخدوم رضا بخاری،سردار محسن عطا کھوسہ اور دیگر سیاسی رہنماوں نے شرکت کی کیبنٹ کمیٹی نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ لی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین اقدامات کئے جائیں،مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کرائی جائےقواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائےایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضے نے کہا کہ غیر قانونی مجالس،جلوس اور سبیل کی اجازت پر فوری کارروائی ہونی چاہئے۔قواعد وضوابط پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائیگا۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان دیگر صوبوں سے منسلک،مذہبی شدت پسندی اور دہشت گردی کے لحاظ سے انتہائی حساس ڈویژن ہے۔فلیش اور ٹربل پوائنٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔ انتہائی حساس تمام مجالس اور جلوس کی ویڈیو،آڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ڈویژن میں 1306 جلوس اور 4083مجالس برآمد ہوں گے۔ڈویژن کی 248 جلوس اور 595 مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔ڈویژن میں 96 علماءاور ذاکرین کی زبان بندی اور 168 کی ضلع بندی کی گئی ہےڈویژن میں 4405 مساجد اور امام بارگاہ ہیں آر پی او عمران احمر نے کہا کہ ریجن میں 43 فلیش پوائنٹ اور51 ٹربل پوائنٹ قرار دئیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان نے سرکٹ ہا¶س ڈیرہ غازی خان میں علما کے ساتھ اجلاس منعقد کیاصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضیٰ،ائی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز،ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈاکٹر احسن بھٹی اور دیگر کیبنٹ کمیٹی میں شامل تھے کمشنر مدثر ریاض ملک،آرپی او عمران احمر،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،اراکین اسمبلی سردار جعفر خان لغاری۔ نیاز احمد جکھڑ،مخدوم رضا بخاری،سردار محسن عطا کھوسہ اور دیگر سیاسی رہنما وں اورتمام مکاتب فکر کے علماءاور نمائندوں نے شرکت کی کیبنٹ کمیٹی نے ڈی جی خان ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال اور علماءسے تجاویز لیںصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ علماءقیام امن اور بھائی چارہ کےلئے کردار اداکریں۔محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین اقدامات کئے جائیں گے۔مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کی جائے۔محراب و منبر سے اتحاد اور بھائی چارہ کا درس دیا جائےڈویژن میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا پیدا ہونی چاہئے۔ہمیں پورا یقین اور امید ہے کہ محرم الحرام کا عشرہ خیریت سے گزرے گامختلف مسالک سے تعلق رکھنے ولاے علماءحضرات کا کردار بہت اہم ہے۔علماءکے عملی کردار اور تعاون کے بغیر مشن مکمل نہیں ہو سکتا۔علماءکرام انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں ہمیں زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہےدشمن اپنے ہاتھ سے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ہمیں ملکر چلنا ہے ہمارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے ہمیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔ہمارے دفاعی محاذ میں دشمن کو پاک فوج نے ناکام بنایا گیادشمن چور دروازے سے داخل ہو کر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا کہ اشتعال انگیز اور امن دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے عوام کی جان کی تحفظ کےلئے سیکورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ منتظمین کے رضاکار مجالس اور جلوس میں تلاشی اور شرکاءکی نشاندہی کےلیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں لانگ مارچ ہوا تو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی کرے گی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑ کرینگے سرکٹ ہاو¿س ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہناتھاکہ انکی حکومت ملک میں مثبت سیاست کررہی ہے اور وہ کسی بھی قسم کے منفی معاملات کاحصہ نہیں بننا چاہتے انہوں نے کہامولانہ فضل الرحمن لانگ مارچ کریں یا نہ کریں یہ انکاذاتی فیصلہ ہے تاہم اگر انہوں نے لانگ مارچ کیاتو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گئی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑکرینگے انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائینگے جبکہ دفعہ 144 کے نافذ سمیت صوبہ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش کے اختیارات ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیئے گئے ہیں پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز امن وامان کے قیام میں مکمل بااختیار ہونگے۔

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزےر قانون و سوشل وےلفےئر محمد بشارت(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

راجہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لےے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ےقےنی بناےا جائے۔ اتحاد بےن المسلمےن کی فضا قائم کرنے کے لےے تمام ترضروری اقدامات بروئے کار لائے جائےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس بہاول پور مےں کےبنٹ سب کمےٹی برائے امن و امان کے اےک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں صوبائی وزےر خوراک سمےع اللہ چوہدری، اےم اےن اے فاروق اعظم ملک، اراکےن صوبائی اسمبلی افتخار گےلانی، عامر نواز خان، چوہدری محمد شفےق، چوہدری عاصم مجےد، آئی جی پنجاب ، اےڈےشنل چےف سےکرٹری داخلہ ، اےڈےشنل آئی جی کا¶نٹر ٹےررزم ڈےپارٹمنٹ رائے طاہر محمود، کمشنر بہاول پور ڈوےژن نےئر اقبال، آر پی او عمران محمود، ملحقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزےر قانون و سوشل وےلفےئرمحمد بشارت راجہ نے کہا کہ ےوم عاشور کے جلوس و مجالس کے روٹ اور مقررہ اوقات کی پابندی کو ےقےنی بناےا جائے اور سکےورٹی کے فول پروف انتظامات کےے جائےں۔ انہوں نے کہا کہ لا¶ڈ سپےکر کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کو ہرصورت ےقےنی بناےا جائے۔ صوبائی وزےر خوراک سمےع اللہ چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور پُرامن خطہ ہے اور ےہاں کے عوام مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے جذبہ سے سرشار ہےں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزےز مےں امن و سلامتی کے قےام کے لےے سکےورٹی فورسز نے اپنی جانےں قربان کی ہےں ۔پوری قوم اس جذبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لےے سکےورٹی اداروں کے ہمراہ بہاول پور کی سماجی و تاجر تنظےمےں فعال کردار ادا کرتی ہےں۔ اجلاس مےں کمشنر بہاول پور ڈوےژن نےئر اقبال اور آر پی او عمران محمود نے ڈوےژن بھر کے لےے ےوم عاشور کے جلوس و مجالس کے پرامن انعقاد کے لےے کےے گئے انتظامات کی تفصےل سے آگاہ کےا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -