کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ‘ ذوالفقار کھوسہ
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوس ناک ہے اپنی رہائشی گاہ کھوسہ منزل میں قبائلی مقدمین ، سابق نا ظمین اور نو جوانوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ 22روز کا مسلسل کر فیو، لا ٹھی ، گولی ءخوراک اور ادویات تک رسائی نہ دینا انسانی حقوق کی پا مالی کی بد ترین مثال ہے ، اور ایسے میں انسانی حقوق کی علمبردار سپر طاقتوں کی خاموشی شرمناک ہے ، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کہا ہے کہ ایسے حالات میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے نر یندری مودی کو ایو ارڈ دینا کشمیر یوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے انہون نے کہا کہ او آئی سی کو کشمیر کے مسئلہ میں پنا کر دار ادا کرنا ہو گا ، کشمیر میں ظلم کی رات آخر ختم ہو گی او رآزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا ۔
ذوالفقار کھوسہ