زکریا یونیورسٹی‘ چھ ایم اے‘ ایم ایس سی مضامین کے نتائج کا اعلان
ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریایونیورسٹی نے ایم اے‘ ایم ایس سی کے چھ مضامین کے نتائج کا اعلان کردیا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم اے انگلش کے امتحان میں 85امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 52پاس ہوئے‘کامیابی کا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
تناسب 61.18رہا، ایم اے پاک سٹیڈیز کے امتحان میں 59امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 33 پاس ہوئے‘ کامیابی کا تناسب 55.93فیصد رہا، ایم ایس سی میتھ کے امتحان میں 14ا میدوار شریک ہوئے جن میں سے 7 پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 50فیصد رہا، ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ ون کے امتحان میں 36امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 21 پاس ہوئے۔کامیابی کا تناسب 58.33فیصد رہا، ایم ایس سی باٹنی کے امتحان میں 5 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 4 پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 80 فیصد ر ہا، ایم اے مطالعہ پاکستان پارٹ ون کے امتحان میں 129امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 68 پاس ہوئے‘ کامیابی تناسب 52.71 فیصد رہا۔
اعلان