کنٹونمنٹ بورڈ‘ ہسپتال ا ور نئے دفتر کا افتتاح

  کنٹونمنٹ بورڈ‘ ہسپتال ا ور نئے دفتر کا افتتاح

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل حسنات عامر گیلانی آج(بدھ)کنٹونمنٹ بورڈ فوجی فاونڈیشن کے جوائنٹ ونچرکے تحت بنائے گئے ہسپتال کا افتتاح کریں گے وہ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے نئے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

شیرشاہ روڈ پربنائے گئے نئے دفتر کا افتتاح بھی کریں گے اس موقع پرکنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرعثمان عارف انہیں کینٹ بورڈ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں بارے اورٹیکسوں کی مدسمیت مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن بارے بریفنگ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ ڈی جی نے منگل کے روزملتان آناتھاتاہم ان کاشیڈول تبدیل ہوگیاجس کے تحت وہ آج ملتان پہنچیں گے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -