ہیڈ نوبہار پر کپڑے دھوتے ہوئے ڈوبنے والی دو بچیوں میں سے ایک کی لاش برآمد
ملتان(وقائع نگار)ہیڈ نو بہار پر کپڑے دھونے والی دو بچیوں کے ڈوبنے کا معاملہ،ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ہیڈ نوبہار دنیا پور روڈ کے قریب نہر سے ایک بچی کی لاش کو نکال لیا ہے جبکہ دوسری بچی کی تلاش تاحال(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
جاری ہے۔10 سالہ شکیلہ کی کاش مل گئی ہے جس کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز ہیڈ نوبہار دنیا پور روڈ کے قریب 10 سالہ شکیلہ اور 7 سالہ رخسانہ دو بچیاں نہر کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی رخسانہ کا پاؤں پھسلا جو نہر میں گری۔ جسے بچانے کے لئے شکیلہ نے اسکے پیچھیچھلانگ لگائی دونوں بچیاں ڈوب گئیں تھیں۔ جن میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے جو کہ ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
لاش برآمد