اسلامیہ یونیورسٹی میں کامیاب نوجوان پروگرام شروع‘ مختلف آئیڈیاز پر تبادلہ خیال

    اسلامیہ یونیورسٹی میں کامیاب نوجوان پروگرام شروع‘ مختلف آئیڈیاز پر ...

  

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ”کامیاب نوجوان پروگرام“کے تحت سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جنہوں نے اپنے وسائل اور صلاحیتو ں کا بہترین استعمال کیا اور اپنی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 بقاء کے لیے جدت کو اپنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسان اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں صرف اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب وہ تبدیلی کی حقیقت جان کر وقت کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو حالات اور ماحول کے مطابق بدلتاہے۔ ہمارا اصل آثاثہ اور طاقت ہماری نوجوان نسل ہے جو صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ آج کل کے دور میں ڈگری ہی سب کچھ نہیں ہوتی بلکہ طلبہ میں موجود صلاحتیں اور ٹیلنٹ ہی اصل خوبی ہوتی ہے۔ انٹر پرینورشپ کے فروغ کے لیے انہی صلاحیتوں کا ہونا کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔ سماجی رہنما راجہ محمد سلیم نے کہا کہ آج کل کے دور میں ملازمت پر انحصار ہی کامیابی نہیں بلکہ اصل کامیابی یہ ہے کہ انسان روزگار کے حصول کی بجاے دوسروں کے لیے روزگار پیدا کرے اور اسی لیے موجودہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ”کامیاب نوجوان“پروگرام شروع کیا ہے۔ اس موقع پر عثمان ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لے نت نئے بزنس آئیڈیازکے لیے قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے سیاحت،یوتھ پالیسی، سپورٹس، ہنر کی ترویج، اعلیٰ تعلیم کے لے وظائف اور یوتھ لون سکیمیں شروع کی رہی ہیں۔اس موقع پر سماجی رہنما راجہ عثمان، سینئر صحافی اور اساتذہ وطلبہ وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ 

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -