حویلی کورنگا‘ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق‘ خاتون کی حالت نازک

حویلی کورنگا‘ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق‘ خاتون کی حالت نازک

  

سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی)حویلی کورنگا کے رہائشی محمدعارف کملانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 20اگست کو وہ اپنی بیوی جوکہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی کونارمل چیک اپ کے لئے عبدالحکیم شہرمیں ڈاکٹر نعیم بندیشہ جوکہ سرجن نہ ہے کے کلینک پر لے گیا جہاں پر اس نے اپنے اسسٹنٹ آصف کو کہہ کرچیک اپ کی بجائے ڈلیوری کی غرض سے بیوی کو انجکشن لگادیااور کہا کہ ڈلیوری کا وقت قریب ہے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 اور اس کا فوری آپریشن کرنے پڑے گا انجکشن لگتے ہی بیوی کی حالت بگڑ گئی اور وہ ہسپتال میں تڑپنے لگی جس پر میں نے شورواویلا کیا تو ڈاکٹرنے مجھے مریضہ کو کبیروالا لے جانے کا کہا جب مریضہ کو کبیروالا ہسپتال لیکر گیا تو ڈاکٹر نے کہا کہ وقت سے پہلے ڈلیوری کے لئے غلط انجکشن کی وجہ سے پیٹ میں بچی کی موت واع ہوگئی ہے اسے فوراً نشتر لے جاؤجہاں پر اس کا آپریشن ہوگا جس پر اسے فوری نشتر ہسپتال ریفر کیا اور وہاں پر بیوی کا آپریشن کیا گیا جس سے ابھی تک اس کی حالت تشویشناک ہے محمدعارف نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر ڈاکٹر نعیم اور اسسٹنٹ آصف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جب اس بارے میں ڈاکٹر نعیم بندیشہ سے رابطہ کیا گیاتوانہوں نے کہا کہ میں تو کلینک پر موجود ہی نہ تھا جب مریضہ کو لیکر آئے تھے  بچہ پہلے ہی فوت ہوچکا تھا اسسٹنٹ نے صرف فرسٹ ایڈ کے طور پے انجکشن لگاکر کبیروالا لے جانے کا کہا تھا لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

غلط انجکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -