وہاڑی‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ باربار ٹرپنگ‘ شہریوں کا میپکو کیخلاف احتجاج

وہاڑی‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ باربار ٹرپنگ‘ شہریوں کا میپکو کیخلاف احتجاج

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) میپکو حکام کی جانب سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کی کمی اور بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی لاکھوں پروپے مالیت کی گھریلو اشیاء جل گئیں جس پر عوامی و سماجی اور شہری حلقوں آفتاب احمد،محمد علی، ساجد حسین، عطاء محمد،عدنان حسین،عظمت علی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شرقی کالونی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

میں کئی شدید گرمی کے باوجود کئے گھنٹے بجلی بند رہی حبس اور گرمی کے سبب برا حال ہوگیا جبکہ ہمارا کاروبار بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے بجلی کے وولٹیج میں کمی اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ چلا آرہا ہے متعددبار واپڈا حکام کو آگاہ کیا مگر تاحال مسئلہ حل نہ ہوسکا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر بجلی،چیئرمین واپڈا سمیت دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -