فلور ملز مالکان مقرر کردہ نرخوں پر آٹا فروخت کریں‘ حبیب الرحمن لغاری

فلور ملز مالکان مقرر کردہ نرخوں پر آٹا فروخت کریں‘ حبیب الرحمن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت سردارحبیب الرحمن خان لغاری چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں آٹے کی فراہمی اورکھپت کا جائزہ لیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حبیب الرحمن لغاری نے پنجاب بھر کی فلورملز مالکان کا ہدایت کی کہ وہ حکومت کے مقررکردہ نرخوں ایکس مل ریٹ 786 روپے اوپن مارکیٹ میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 808 روپے 20 کلوگرام کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے فلور ملز مالکان کو خبردارکیا کہ کوالٹی اور کوانٹٹی پرہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہ فلور ملز مالکان آٹا ڈیلروں کو اس بات سختی سے پابند کریں کہ وہ اپنی دوکانوں اورشاپس پر عوام کی سہولت کے کے لیئے 20 کلوگرام آٹے کی قیمت مبلغ 808 روپے پینافلیکس آویزاں کریں تاکہ ارزاں نرخوں پرآٹا فروخت کرنے والے عناصرعوام کی جیبوں پرڈاکہ نہ ڈال سکیں چیئر مین پاکستان فلورملزایسوسی ایشن حبیب الرحمن لغاری نے فلور ملز مالکان کویہ بھی ہدایت کی کہ وہ سب سے پہلے اپنے ضلع میں آٹے کی کھپت کوپورا کریں اس کے بعد دیگراضلاع کوآٹاسپلائی کریں انہوں نے کہاکہ ایسانہ کرنے والی فلورملوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گااجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محمدقاسم قیصرانی،سردارخلیل احمدخان علیانی،ملک غلام مصطفی کھنڈوا،ملک نذرحسین کھنڈوا،اسحاق خان مستوئی،صداحسین شاہ،محمداسحاق بھٹی،میاں مشتاق احمدکے علاوہ دیگربھی شامل تھے۔
حبیب الرحمن لغاری