کاروکاری کے واقعات،آئی جی سندھ کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس

  کاروکاری کے واقعات،آئی جی سندھ کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس

  

 کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں سندھ میں کاروکاری کے واقعات پر درج مقدمات کی تفتیشی پروگریس/پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سکھر اور ڈی آئی جی سکھر نے ذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی آپریشن سندھ،ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ اور اے آئی جی آپریشنز سندھ بذاتِ خود موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ہدایات دیں کہ سندھ کی سطح پر درج کاروکاری کے مقدمات میں بریت اور سزاؤں کا کیس ٹو کیس تفصیلی مطالعہ/ جائزہ لیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ متعلقہ عدالتوں میں سماعت کے لیئے بھجوائے گئے کاروکاری کے تمام مقدمات کی مناسب پیروی کی جائے۔انہوں نے ڈی آئی جی سکھر کو ہدایات دیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیکر انکی مشاورت اور تجاویز پر مشتمل کاروکاری کے خاتمے کا پلان تیار کیا جائے اورایک مکمل چیک لسٹ ان تمام پولیس افسران کو فراہم کی جائے جہاں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ممکنہ قانون سازی کرنے کے لئے قانون میں مطلوبہ ترامیم کی تجویز بھی دی جاسکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -