عبدالرشید ترابی کل دوروزہ  دورے پرکراچی پہنچیں گے

عبدالرشید ترابی کل دوروزہ  دورے پرکراچی پہنچیں گے

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق امیرجماعت اسلامی آزادوجموں کشمیر اورممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی 29اگست کودوروزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ پھلے روزصبح کوقباء آڈیٹوریم میں خواتین کے اجتماع، سہ پہرتین بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس،رات کو سفیران لان ڈفینس میں علماء کنونشن سے خطاب،جبکہ دوسرے دن30اگست کوجامع مسجدگلبرگ میں خطاب جمعہ اوربعدازاں قباء آڈیٹوریم میں صوبائی ذمہ داران کی نشست سے خطاب کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -