جامعۃ الاحسان الاسلامیہ میں تربیتی نشست آج ہوگی

    جامعۃ الاحسان الاسلامیہ میں تربیتی نشست آج ہوگی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عبدالرحمن عابد راجپوت مدارس پریس کوآرڈینیٹر کے ا علامیہ کے مطابق دینی علوم کی عظیم دانش گاہ جامعۃ الاحسان الاسلامیہ گجر چوک منظور کالونی کراچی میں بدھ ۱۱بجے دن تا12:30بجے دن د ینی تڑپ رکھنے والے بندگان خدا کیلئے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے اس خصوصی تربیتی نشست سے الہدیٰ انٹرنیشنل انسی ٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن کے منتظم و سرپرست ِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس زبیر اورریئس الجامعہ اسلامیہ صادق آباد کے مولانا ثناء اللہ زاہدی خطاب فرمائیں گے جامعۃ الاحسان کی انتظامیہ و مدیر شیخ محمد احسن سلفی،شیخ الحدیث مولاناافضل اثری اور مولانا محمد اسحٰق نذیر نے مدارس کے طلباء، اساتذہ اور اہل اسلام سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ اس دینی اور روحانی محفل میں کراچی کے مدارس کے مدیران،شیخ الحدیث،نائب شیخ الحدیث اور ائمہ کرام خصوصی شرکت فرمارہے ہیں یادرہے کہ انتظامیہ جامعۃ الاحسان کی جانب سے دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -