کراچی، نوجوان کا قتل، ایک شخص کی لاش ملی، 2 افراد لہولہان

کراچی، نوجوان کا قتل، ایک شخص کی لاش ملی، 2 افراد لہولہان

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقوں سچل اور ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے2 افراد زخمی میمن گوٹھ میں چھریوں کے وار سے نوجوان قتل عائشہ منزل کے قریب سے ایک شخص کی3 روز پرانی لاش ملی تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سعدی ٹاؤن نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے24 سالہ ندیم خان ولد ممتاز خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے استال منتقل کیا گیا جبکہ ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی نمبر6 سیکٹر51/C میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے35 سالہ غلام شبیر ولد سلطان کو زخمی کردیا مضروب کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس واقع کو ڈکیتی مزاحمت قرار دے رہی ہے جبکہ میمن گوٹھ کے علاقے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب سے30 سالہ نامعلوم نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی مقتول کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور مقتول کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے مقتول کی شناخت کی جاتی ادھر جوہر آباد کے علاقے عائشہ منزل جماعت خانہ پی ایس او پمپ کے قریب سے نامعلوم شخص کی3 روز پرانی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -