کے ا یم سی حکام کو پولیس فورس کے ذریعے ملازمین کو کواٹرز کا قبضہ دلانے کا حکم

کے ا یم سی حکام کو پولیس فورس کے ذریعے ملازمین کو کواٹرز کا قبضہ دلانے کا حکم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کو کورنگی میں کوارٹرز الاٹ کرنے سے متعلق کے ا یم سی حکام کو پولیس فورس کے ذریعے ملازمین کو کواٹرز کا قبضہ دلانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ایسا حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سرکاری ملازمین کو کورنگی میں کوارٹرز الاٹ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ سرکاری ملازمین کو کوارٹرز کا قبضہ نہ دلوانے پر عدالت کے ایم سی حکام پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریماکس دیئے کے ایم سی اپنے ملازمین کو تحفظ بھی فراہم نہیں کر سکتی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جائیں، پولیس فورس کے ذریعے قبضہ اپنے سرکاری ملازمین کو دلوائیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جہانگیر پارک کے کوارٹرز سے کورنگی کوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔ کورنگی کوارٹرز میں پہلے ہی قبضے ہیں، جان کا خطرہ ہیں۔ کے ایم سی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سابقہ ملازمین سے قبضے چھڑانے کے لیے آپریشن کرچکے۔ سابقہ ملازمین کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -