اے سی سی اے پاکستان کا فائنانس ایکٹ پر کانفرنس کا انعقاد

اے سی سی اے پاکستان کا فائنانس ایکٹ پر کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)کے زیر اہتمام لاہور میں اعلیٰ سطح کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فائنانس ایکٹ 2019ء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کانفرنس میں ریگولیٹرز، پالیسی ایڈوائزرز، ممتاز ٹیکس ماہرین اور اے سی سی اے کے سینئر ارکان نے شرکت کی۔ جن اہم شخصیات نے کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اْن میں پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آراے) کے چیئرمین، جاید احمد، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن (ایل ٹی بی اے) کے قائم مقام صدر، عاشق علی رانا، عرفان اینڈ کو کے پارٹنر، عرفان الیاس ایف سی سی اے،ارشد لا ایسوسی ایٹس کے پارٹنر محمد ارشدایف سی اے اور اے سی سی اے ایم این پی کے چیئر عمر ظہیر میر ایف سی سی اے شامل تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین جاوید احمد نے کہا،”پی آر اے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور دیگر تمام صوبائی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سرگرمی سے کام کر رہا ہے تاکہ ٹیکس سے متعلق تمام قوانین میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے علاوہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔“جاوید احمد نے مزید کہا کہ وہ اے سی سی اے کی جانب سے پیش کیے جانے والے 12 اُصولوں سے اتفاق کرتے ہیں اور اُن کا ادارہ اُنھی خطوط پر کام کر رہا ہے۔ انھوں نے ڈیجیٹل فیوچر کے لیے ٹیکس کے نظام کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے فیڈ بیک کی بروقت فراہمی اور مستقبل پر توجہ رکھنے والی قیادت فراہم کرنے پر اے سی سی اے کو خصوصی طور پر سراہا۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم نے کہا،”جیسا کہ ہم دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے تعلق رکھنے والے بحرانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اے سی سی اے اس بات پراجاگر کرنا چاہتا ہے کہ ہمارا ٹیکس کا نظام واقعی ’اچھائی کی قوت‘ بن سکتا ہے جو ہمارے معاشروں اور ہمارے سیارے پر کام کرتی ہے۔“ ٹیکس کلیکشن ٹولز کی ڈیجٹائزیشن کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے اے سی سی اے کے ریجنل ہیڈ آف ممبر افیئرز، ہارون اے جان نے کہا،”عوام سے ٹیکس کی مؤثر وصولی کے کام میں اعانت کے لیے ٹیکس انتظامیہ ہمیشہ جدید ترین تیکنکی پیشرفت کی تلاش میں رہتی ہے۔عالمی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں حالیہ تبدیلی قومی ٹیکس کلیکٹرز کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی طریقوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے تبدیلی لائیں۔“اس سیشن میں ٹیکس پریکٹشنرز اور بزنس پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایونٹ کے بعد عشائیے اور اور شب موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔