کراچی، پسندیدہ کارٹون کریکٹرز اپنے فینز بچوں سے ملنے پہنچ گئے

کراچی، پسندیدہ کارٹون کریکٹرز اپنے فینز بچوں سے ملنے پہنچ گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹرز اپنے فینز بچوں سے ملنے پہنچ گئے۔ ایکسپو سینٹر میں ٹوم اینڈ جیری، مسٹر بین، جوہنی براؤو اور بین ٹین کی آمد سے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ کارٹون نیٹ ورک کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں منعقدہ سمر فیسٹا میں بچوں نے چھٹی کے روز اپنے پسندیدہ کارٹون کریکٹر سے ملاقات کی اور خوشی سے نہال ہوگئے۔ ایکسپو سینٹر میں بچوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے گیمز کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جس میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 3 میں کارٹون نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام سمر فیسٹا کے عنوان سے بچوں کو ان کے پسندیدہ کارٹون کریکٹر سے ملنے کے لئے میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ کارٹون نیٹ ورک کے تحت سمر فیسٹا میں شہری اپنے بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ بچوں کے لئے ایکسپو سینٹر میں کارٹون نیٹ ورک کی جانب سے بچوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف گیمز کے اسٹالز بھی سجائے گئے جن میں سینکڑوں بچوں نے گیمز کھیل کر انعامات بھی جیتے۔ اختتامی تقریب میں اسٹیج پر بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹرز جن میں مشہور زمانہ ”ٹوم اینڈ جیری“، ”اسکوبی ڈو“، ”مسٹر بین“، جوہنی براوؤ“ اور ”بین ٹین“ نے ساتھ مل کر ڈانس پرفارمنس دی اور بچوں سمیت سب سے داد وصول کی۔ تقریب کے آخر میں کارٹون کریکٹرز اسٹیج سے نیچے آکر بچوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -