حماعت علی شاعر کی خدمات ادبی حوالوں سے بہت طویل ہیں،ڈاکٹر پیرزادہ قاسم

  حماعت علی شاعر کی خدمات ادبی حوالوں سے بہت طویل ہیں،ڈاکٹر پیرزادہ قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محبان بھوپال فورم اور اردو ڈکشنری بورڈ کے اشتراک سے معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر حماعت علی شاعر کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر اور وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا، حماعت بھائی کا نام پورے ایک عہد کا نام ہے۔ علی سردار جعفری، سجاد ظہیر، فیض احمد فیض۔پروگیسورائٹر گروپ کے سرخیل شمار ہوتے ہیں، مگر حماعت علی شاعر کو ان تینوں افراد پر کچھ ادبی معاملات میں فوقیت حاصل ہے۔ انہوں نے ادب کی مختلف جہتوں پر کام کیا، ان کے لئے انٹرنیشنل کانفرس اور قومی اردو کانفرنس منعقد ہونی چاہئے۔جہاں انکی خدمات کا تذکرہ کیا جائے جس سے نئی نسل کو بھی آگاہی حاصل ہو سکے۔ معروف ڈرامہ نویز، گیت نگار، اسد محمد خان(بھوپالی) نے کہاں کہ بڑی تیزی کے ساتھ برصغیر پاک و ہند میں اس طرح کے مشاھیر رخصت ہو رہے ہیں اور ان کا خلاء پر ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ انجمن ترقی اردو کی عہدے دار اور معروف شاعرہ فاطمہ حسن نے کہاکہ انہوں نے غزل، گیت، نظم اور رباعیات میں جس طرح کام کیا دور دور تک ان کے قریب کوئی نہیں دکھائی دیتا۔ معروف ادیب دانشور رضوان صدیقی نے کہا جب حماعت بھائی حیدرآباد(سندھ) میں قیام پذیر ہوئے تومیں ان کے قریب ہوا تو اندازہ ہوا کے مختلف جہتوں پر کام کرنے والے حماعت علی شاعر نہ صرف ایک شاعر بلکہ بہترین صدا کار، بہترین مترجم، بہترین آرٹسٹ اور ایک درد مند دل رکھنے والے انسان تھے۔ ڈاکٹر راعنا اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے حماعت بھائی کی شخصیت و فن پر ڈائریکٹریٹ کی ڈگری کے لئے کوشش کی تو انکی طویل نظم اور سوانح حیات آئنہ در آئنہ نے مشکل کو آسان کردیااور پھر مجھے کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ معروف شاعر ڈاکٹر اقبال پیر زادہ نے کہا حماعت بھائی دراصل ایک مضبوط کردار اور بلند آہنگ شخصیت کے مالک تھے اسی لئے وہ ایک نظر میں آدمی کی شخصیت کو پہچان لیتے تھے۔ انہوں نے اپنی فلمی شاعری کو کبھی وجہ افتخار نہ سمجھا جبکہ انکے لکھے ہوئے فلمی گانے اور انکی ڈایریکشن میں بننے والی فلمیں پاکستان کی بلاک بسٹرز فلمیں ثابت ہوئیں۔بائی و چیئر پرسن شگفتہ فرحت نے کہا ہمارے حماعت علی شاعر کے خاندان سے تقریباً 30 سال کا تعلق ہے، میں نے دیکھا وہ ایک شفیق باب، بہترین شوہر اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے۔ ایسے لوگ کسی بھی خاندان کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اردو ڈکشنری بورڈ کے مدیر اعلیٰ عقیل عباس جعفری نے کہا جب ہماری لغت کا کام مکمل ہوا تو مجھے سب سے پہلے فکر ہوئی کہ یہ حماعت بھائی تک پہنچنا چاہئے معلوم ہوا کہ وہ کینیڈا میں مقیم ہے میں نے کسی ذریعے سے ان تک بھیجوائی معروف شاعر اور صحافی راشد نور جوکہ اجلاس کی نظامت بھی کررہے تھے حماعت علی شاعر کی فن و شخصیت اور مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جبکہ معروف شاعرہ ڈاکٹر رخسانہ صبا نے حماعت علی شاعر کی شاعری، غزل، رباعیات اور نظم کے کچھ اشعار بھی پیش کئے اور ثابت کیا کہ حماعت علی شاعر نے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا اس میں کامیاب حاصل کی۔ اس موقع پر شہانہ محسن شفیق الزماں اور ڈاکٹر اوج کمال، سلطان مسود شیخ، ندیم ہاشمی نے بھی مختصر اظہار خیال کیا جبکہ مہمانوں کا شکریہ اجلاس کے منتظم اویس ادیب انصاری نے ادا کیا۔مہمانوں میں بڑی تعداد میں ادیب و شاعر اور مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں افراد جن میں انورعلی رومی، جمال نقوی، ڈاکٹر عبدالمختار، حجاب عباسی، سلطان نقوی، ڈاکٹرصمدانی، غزالہ شفیق، انیلہ قیوم، انوار عزمی، بیگم فرزانہ اسد، ڈاکٹر توصیف ہاشمی، عثمان دموہی، عابد رضوی، نیل احمد، یاسمین فاروقی، شاہدہ عروج،حمیرہ اطہر،ثریا وقار، شائستہ فرحت، ابصار احمد، محمد اصغر، محمد اویس، شہباز احمداور دیگر شامل تھے۔