ممتاز حسین سہتو کی سربراہی میں انتخابی بورڈ تشکیل

  ممتاز حسین سہتو کی سربراہی میں انتخابی بورڈ تشکیل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی انتخابی بورڈ تشکیل دیدیا ہے، جس میں محمد عظیم بلوچ، عبدالحفیظ بجارانی، فرہاد گل، خواجہ عارف سلطان اور حافظ طاہر مجید شامل ہونگے۔ انتخابی بورڈ کا اعلان امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ضلعی امراء کے اجلاس میں کیا، انہوں نے ضلعی ذمہ داران کو بھی ہدایات کی کہ ہر ضلع میں ناظم انتخاب کا تقرر کرکے ابتک ہونے والی تیاریوں اور تجاویز سے انتخابی بورڈ کو آگاہ کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -