ریحان قتل کیس،مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ریحان قتل کیس،مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے ریحان قتل کیس میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ریحان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان زبیر، دانیال، شارق، انس اور مسعود کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزمان سے آلہ قتل اور پستول برآمد کرلیا ہے۔ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے 5 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کیخلاف 14 دن میں چالان اور آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے کہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔