ملائشیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

ملائشیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

  

اسلام آباد(آن لائن)ملائشیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سی رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ترسیلات زرملک بجھوانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2019  میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 160.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.95 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملائشیا میں مقیم پاکستانی شہریوں نے 140.73 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مالی سال 2017-18  کے پہلے ماہ میں ملائشیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 82.65 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔موجودہ حکومت نے قانونی زرائع سے ترسیلات زربجھوانے کی حوصلہ افزائی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 9.68 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرقانونی ذرائع سے ارسال کرنے کے ضمن میں گزشتہ سال ٹیلی نارمائیکروفنانس بنک ورچین کے اینٹ فنانشل گروپ نے ایک معاہدے پردستخط بھی کئے تھے۔

مزید :

کامرس -