جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بھارت کے خلافاحتجاجی ریلی

  جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بھارت کے خلافاحتجاجی ریلی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں ایپکا ملازمین اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء نے مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس کے پتلے کو نذر آتش کیا،ریلی سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندری مودی اور قابض بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم جبر اور ناانصافی کی انتہاء کردی ہے، 23 روز سے لاکھوں کشمیریوں کو گھر میں بند کیا ہوا ہے،عالمی برادری فوری طور پر کشمیر ی عوام پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے، مودی اور بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کو مسلسل پامال کررہی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ڈھائے جانے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

، عالمی برادری اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ سے محمد افضل چیمہ،اوکاڑہ سے سابقہ ایم پی اے خرم جہانگیر وٹو، شاہدرہ کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 144 چوہدری خالد محمود گجر،پی پی 145 کے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف جاویداورمیاں وحید کی قیادت میں وفد کی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات، پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے وفود نے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا، اعجازاحمدچوہدری نے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کارکن پارٹی اور تنظیم کی اصل طاقت ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کو ایک قوم بنا رہے ہیں، ملک میں تبدیلی کا آغازہو چکا ہے، میں پی ٹی آئی کے کارکنوں درمیان رہتاہوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مشورے سے پارٹی تنظیم بنائیں گے، تنظیم بننے کے بعد پنجاب کے کوچے کوچے کا دورہ کرونگا، کارکنوں کے لئے پارٹی کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -