ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع

  ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب میں ڈینگی وائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس راولپنڈی 53اور لاہور میں 13کیس سامنے آچکے ہیں۔شہباز شریف دور حکومت میں ڈینگی کا حیران کن حد تک خاتمہ کردیا گیا تھا۔شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ڈینگی کیخلاف کامیاب اقدامات کی سری لنکا جیسے ملک نے بھی تعریف کی۔لیکن موجودہ حکومت ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ل

ہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ ڈینگی کے دوبارہ بڑھتے کیسز پر حکومت ہوش کے ناخن لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -