حکمران احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں،چودھری منظور

حکمران احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں،چودھری منظور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ جب کشمیر کاز کیلئے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے تب حکومت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں نازک صورتحال کے دوران اپوزیشن کے خلاف احتساب کے نا م پر انتقامی کارروائیوں کا عمل تیز کیا گیا، اس وقت آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں، آصف زرداری کو کمر درد اور بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، جیل انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل کرے، وہ پارٹی سیکرٹریٹ میں چودھری اسلم گل،زوہیب بٹ اور الطاف قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ گذشتہ روز وزیراعظم نے مایوس کن تقریر کی حکومت نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی کوئی وفد نہیں بھجوایا، حکومت نے ایک سال میں 10 ہزار ارب کا قرضہ لیا، پیپلزپارٹی نے 5 سال کے دوران 6 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔

، حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے این آر او دیا،انہوں نے کہا کہ کے پی میں 17 انکوائریاں زیر التواء ہیں، وزیراعلی کے پی اور پرویز خٹک کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -