نان بائیوں نے ہوٹل مالکان کو روٹی پکانے سے روکا تو احتجاج کریں گے،واحد کاشمیری

نان بائیوں نے ہوٹل مالکان کو روٹی پکانے سے روکا تو احتجاج کریں گے،واحد ...

  

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں انہوں نے کہا کہ نان بائیوں کاکل ہڑتال کا اعلان ہوٹل ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے ممبران کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نان بائی کا روٹی کے ساتھ کوئی تعلق تھا، نہ ہے۔واحد کاشمیری نے کہا کہ روٹی کا تعلق ہوٹل ریسٹورنٹ والوں کے ساتھ ہے اس لئے اگر ہڑتالی ٹولے نے ہوٹل والوں کو روٹی پکانے سے روکا تو پھر ہم انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -