پہلی بارکسی وزیراعظم نے کشمیریوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی، زکریابٹ

    پہلی بارکسی وزیراعظم نے کشمیریوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی، زکریابٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جاندار مؤقف اختیار کرکے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اور پوری دنیا کو ایک ہی پیغام دیا ہے ہم بھارت کو طاقت کے زور پر نہ تو کشمیر پر قبضہ کرنے دیں گے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کوشش کو کامیاب ہونے دیں گے ملک کی۔72 سالہ تاریخ میں کس لیڈر نے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی اس طرح نہیں کی جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کی ہے آ ج عالمی سطح کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی بات ہورہی ہے اور ہر جگہ کشمیریوں کی آواز پہنچ رہی ہے یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ وزیراعظم نے پوری دنیا کے راہنماؤں کو مسئلہ کشمیر کے اصل حقائق سے آگاہ کیا اور آج ہر ملک پاکستان کی مؤقف کی تائید کر رہا ہے سفارتی میدان میں بھارت کو شکست دے دی ہے وزیراعظم نے دو ٹوک بات کر کے ثابت کر دیا ہے کے دفاعی طور پر پاکستان طاقتور اور مضبوط ملک ہے جس کی قوم اور فوج ایک ہیں اور وطن کے دفاع کے لئیے ہمہ وقت تیار ہیں اپنے دشمن کو نیست ونابود کرنے کی۔صلاحیت رکھتے ہیں۔

اور اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی بھی حال میں تنہا ہی چھوڑیں گے عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر میں ریفرنڈم کی نہ صرف آواز اٹھائیں گے بلکہ پوری دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بھارت سازشوں سے بھی آگاہ کر یں گے جسکا اظہار انھوں نے قوم سے خطاب کے دوران کیاہے جس طرح آر ایس ایس کے نظریہ سے پوری دنیا کو آگاہ کر دیا ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے وزیراعظم نے جہاں پر ملک کو سفارتی میدان میں اقوام عالم میں صف اول میں لا کھڑا کیا ہے وہاں پر قوم کو ایسا اقتصادی روڈ میپ دیا ہے جس پر چل کر پاکستان چند سالوں میں دنیا کی بہت بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا انتہائی بدترین معاشی حالات ورثے میں ملنے کے باوجود حکومت نے جو کامیاب معاشی پالیسیاں بنائیں اب انکے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا عمل شروع ہو گیا ہے ٹیکس نیٹ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں معشیت بحرانوں سے باہر نکل آئی ہے خوشحالی اور ترقی کے راستے کھل گئے ہیں یہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کی کامیابی ہے عمران خان جیسے نڈر بیباک اور دور اندیش لیڈر کی قیادت میں ہی نریندر مودی کو تکبر میں مبتلاء ہوکر کشمیر پر قبضہ کر نے کی سنگین غلطی کی سزا ملے گی اور کشمیر آزاد ہوگا اور پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی اور اقوام عالم میں پاکستانی قوم سر بلند ہوگی پاکستان ایٹمی طاقت کیساتھ ساتھ دنیا کی بڑی معاشی طاقت بھی بنے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -