پی ڈی ایم اے نے سیلاب کے دوران احسن انداز میں کام کیا، محمد افضل

پی ڈی ایم اے نے سیلاب کے دوران احسن انداز میں کام کیا، محمد افضل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستانی فورسز نے سیلاب کے دوران احسن طریقے سے کام سرانجام دیا ہے۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق دریائے ستلج میں سیلابی پانی اترنا شروع ہو چکا ہے بڑے سیلابی ریلے کے امکانات نہیں ہے۔ سیلابی ریلے سے صرف ایک موت جبکہ پنتالیس کے قریب لوگ ز خمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت سے کہیں گے کہ دریائے ستلج میں ایک سے تین ہزار کیوسک پانی بروقت چھوڑئے۔

۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے دنیا کے دس ملکوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم تحصیل کی سطح پر سیلابی ریلے سے نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں جس کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -