کھانے، ادویات کی قلت سے کشمیری مشکلات کا شکار ہیں،ملک امانت  

  کھانے، ادویات کی قلت سے کشمیری مشکلات کا شکار ہیں،ملک امانت  

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ن پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ  کرفیو کے باعث کھانے پینے اور ادویات کی شدید قلت کے باعث کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں،پوری دنیا کو اس کا ادراک ہونا چاہئے اس وقت دنیا کو جاگنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا  حکومت اور پاک فوج نے جس طرح کشمیر کے مسئلے پر سٹینڈ لیا ہے وہ قابل صد ستائش ہے۔

 ،بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

 اور کشمیر میں انشاء اللہ ایک دن صبح آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -