مسلم حکمران مسئلہ کشمیر پر مصلحتوں کا شکار ہیں،شاہ اویس نورانی

  مسلم حکمران مسئلہ کشمیر پر مصلحتوں کا شکار ہیں،شاہ اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہیں۔ کشمیر کی سنگین صورت حال پر عالم اسلام کا کردار مایوس کن ہے۔ لڑکھڑاتی اور ڈگمگاتی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے۔ 

مودی سرکار نے بھارت کے اپوزیشن راہنماؤں کو سرینگر جانے کی اجازت نہ دے کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں عملا مارشل لا نافذ کر رکھا ہے۔ بھارت جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ کریں۔ 10 لاکھ کشمیری 21 روز سے گھروں میں محصور ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کا غاصبانہ قبضہ حالات کو سنگین سے سنگین تر بنا رہا ہے۔ مودی کی اسلام دشمنی نے اسے یورپ کا چہیتا بنا دیا ہے۔ حکومت معاشی، انتظامی اور سیاسی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ گڈ گورننس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے