الحمراء آرٹس کونسل اور یونس ایمری کلچرل سنٹر ترکی کی مشترکہ آرٹ نمائش

الحمراء آرٹس کونسل اور یونس ایمری کلچرل سنٹر ترکی کی مشترکہ آرٹ نمائش

  

لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور یونس ایمری کلچرل سنٹر ترکی کے زیر اہتمام پاکستان کے 72یوم آزادی کی مناسبت سے ”تگرا آرٹ ایگزی بیشن“ کا انعقاد کیا گیا۔قونصلیٹ جنرل ترکی عیمرے عزبے اور ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہرعلی خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔”تگراآرٹ ایگزی بیشن“ میں 110فن پارے رکھے گئے ہیں۔نمائش میں ترکش خطاط عصمت کیٹن کے 65اورپاکستانی خطاط شفیق فاروقی کے45 فن پارے دیکھنے والوں کا مزکر بنے۔اس موقع پر قونصلیٹ جنرل ترکی عیمرے عزبے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء آرٹ کے فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے،خطاطی کا فن اسلامی روایات کا عکس ہے۔انھوں نے پاکستان کے 72یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوتے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ یہ نمائش پاک ترک دوستی کی اعلی مثال ہے،نمائش میں پاکستان اور ترکی کے آرٹسٹوں کا کام مشترکہ آویزاں کیا جانا دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کا مظہر ہے۔ انھوں نے ترکی کی عوام اور سربراہوں کا کشمیر کے معاملے پر مثبت آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

 اور کہا کہ ترک اور پاکستان کی دوستی ایسا لازوال رشتہ ہے جو ابد تک قائم و دائم رہے گا۔نمائش اسلامی خطاطی کے خوبصورت فن پاروں پر مبنی ہے۔”تگراآرٹ ایگزی بیشن“  29 اگست تک جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -