کشمیر پاکستان کی شہ رگ، کشمیر کے بنا پاکستان ادھورا ہے،صبیحہ المشرقی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، کشمیر کے بنا پاکستان ادھورا ہے،صبیحہ المشرقی

  

لاہور(پ ر) قائد خاکسار تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی اور مسئلہ کشمیر کانفرنس کے شرکاء اور یوم المشرقی کے موقع پر خاکسار ان پاکستان سے خطاب کرتے ہوے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بنا پاکستان ادھورا ہے، ہم بھارت کے کشمیر میں ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی دنیا بھی اس معاملہ میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے،انہوں نے کہا پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور خاکسار تحریک کشمیر کے معاملہ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو پر علامہ عنایت اللہ خان المشرقی نے بھی 1950کے پورے عشرے میں بھرپور آواز اٹھائی،جہاد کشمیر میں حصہ لیا اور زخمی بھی ہوئے،اگر کشمیر کے حوالے سے علامہ المشرقی کے فرمودات پر عمل کیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -