ایل ڈی اے کے غیر حاضر او ر تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلافکارروائی کاحکم

ایل ڈی اے کے غیر حاضر او ر تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلافکارروائی کاحکم

  

لاہور(پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے تاخیر سے آنے والے اور غیر حاضر افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کرنے اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایک ماہ کے دوران تین دن تاخیر سے آنے والوں کی ایک غیر حاضری شمار ہوگی اور تنخواہ اسی اعتبار سے اداکی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور افسران وملازمین کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے بعض افسران و ماتحتوں کی طرف سے بائیو میٹرک حاضر ی کے لئے رجسٹریشن نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تاخیر سے دفتر آنے والوں اوربائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

تمام افسران و ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ صبح دفتر آتے اور ڈیوٹی کے بعد واپس جاتے وقت دو بار بائیو میٹرک حاضر ی لگائیں۔ ایک مہینے میں تین مرتبہ تاخیر سے آنے والے اہلکاروں کی ایک دن کی غیر حاضری لگائی جائے اور اسی اعتبار سے ان کی تنخواہوں کے کیس فارورڈ کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -