حکومت معاشی اور انتظامی محاذ پر بری طرح ناکام ہو گئی،اشرف بھٹی

حکومت معاشی اور انتظامی محاذ پر بری طرح ناکام ہو گئی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی، انتظامی اور سیاسی محاذ پر بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے گڈ گورننس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے پی ٹی آئی کی جعلی حکومت ایک سال میں ہی زیرو ہو گئی ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان سیاسی انتقام کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں اس وقت پوری قوم عمران خان سے مایوس ہو چکی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے بیڈ گورننس کے نئے ریکارڈ قائم کر لئے ہیں کمزور حکومت متحدہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام میں خوشیاں نہیں خود کشیاں تقسیم کر رہی ہے عمران خان کی فسطائی سوچ ملک اور جمہوریت کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

ڈنڈے سے ملک چلانے کی پالیسی آمریت کی نئی شکل ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے