وزیر اعظم کشمیر ایشو کواحسن انداز میں اٹھا رہے ہیں،میاں جاوید

وزیر اعظم کشمیر ایشو کواحسن انداز میں اٹھا رہے ہیں،میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے گزشتہ روز کئے گئے قوم سے خطاب میں انہوں جس طرح کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے اور جس طرح پوری قوم کو کشمیر پر ایک ہونے کا پیغام دیا ہے اس سے صاف ٖظاہر ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے میں کتنے سنجیدہ ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک دور اندیشن لیڈر ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مزید تین سال کی توسیع کے فیصلے کو پوری قوم نے سراہا ہے۔

میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوبارہ بطور آرمی چیف پاکستانی فوج کی کمان سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔


اور امید کرتا ہوں کہ ان کی کمان میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں مزید کامیابیاں ملیں گی۔