شوکت خانم کینسر ہسپتال میں ایک اور آپریٹنگ روم کا افتتاح

    شوکت خانم کینسر ہسپتال میں ایک اور آپریٹنگ روم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرمیں ایک نئے آپریٹنگ روم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ تما م جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک ایسا آپریٹنگ روم ہے جس کی دیواریں سٹین لیس سٹیل سے بنائی گئی ہیں جبکہ فرش پر پی وی سی پینلز استعمال کیے گئے ہیں۔ یہاں پر جدید ترین سرجن پینڈنٹ، اینستھزیا پینڈنٹ،اینستھزیا مشین، سروس پینڈنٹ، جدید آپریشن ٹیبل، سرجن کنٹرول پینل، 5000kآپریٹنگ روم لائٹ، 3Dلیپروسکوپک یونٹ سمیت اوپن اور لیپر و سکوپک سرجری کے لیے دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس آپریٹنگ روم میں ہونے والے آپریشنز کو ٹریننگ کے لیے ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے انٹرنیٹ کے ذریعے دور دراز جگہ پر بیٹھے سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کو براہ راست بھی دکھایا جا سکتا ہے۔ یہاں H-VACکے ساتھ سنٹرلائزڈ انوائرنمنٹ کنٹرول سسٹم موجود ہے۔

جبکہ ڈاکٹرزکے لیے مریض کی تمام ضروری رپورٹس بشمول، ایکس رے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور دیگر لیب رپورٹس بڑی سکرین پر دیکھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ِ ذکر ہے کہ اس نئے آپریٹنگ روم میں مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے انفیکشنز سے بچاؤ کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔