گورنر پنجاب کی اہلیہ کا 1200سے زائد غریب بچوں کیلئے ڈولفن شو کا اہتمام

گورنر پنجاب کی اہلیہ کا 1200سے زائد غریب بچوں کیلئے ڈولفن شو کا اہتمام

  

لاہور (سٹی رپورٹر) گور نر پنجاب کی اہلیہ و سرور فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن بیگم پروین سرور کی جانب سے چائلڈ پر وٹیکشن بیور و‘میراگھر‘پاکستان سوسائٹی فار بحالی معذور‘ای ڈبلیوایف ویلفیئر فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی اداروں کے بے سہارا 1200سے زائدبچوں کیلئے لاہور ڈولفن شو میں خصوصی شو کا اہتمام کروایا جبکہ اس موقعہ پر بیگم پروین سرور کے ساتھ سماجی کارکن کر ن عبد العلیم خان‘مسز مسرت قیوم‘رفعت ملک‘فوزیہ شیخ اور سیماانوار بھی موجود تھیں۔ شو کے دوران بیگم گورنر پنجاب نے تمام بچوں کو خصوصی گفٹ بھی دیئے اس موقعہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیگم پروین سرور نے کہا کہ ان بچوں کیساتھ ڈولفن شو دیکھ کرکتنی خوشی ہوئی ہے میں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی میں ان غر یب اور بے سہار ا بچوں کو اپنی اولاد کی طر ح پیار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کے چاہیے وہ ایسے بچوں کی فلاح وبہبود اور تفر یح کیلئے اپنا کردار ادا کر یں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -