محرم الحرام ظلم کے خلافسینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے،آصف اکبر

محرم الحرام ظلم کے خلافسینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے،آصف اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ محرم الحرام ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے، اسلام اور انسانیت کے دشمن مذہبی بنیاد پر امت میں نفاق پیدا کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے ماہ محرم کو عزت و احترام والا مہینہ قرار دیا ہے، تمام مکاتب فکر کے لوگ محرم الحرام میں فروعی اختلافات،فرقہ واریت سے دور رہ کر ایام عاشور کو تعظیم و احترام دیں، علمائے کرام امن،بھائی چارے اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں، سب نے مل کر ملک و ملت کے دشمن کو باہمی اتحاد و اتفاق کی طاقت سے شکست دینا ہے، امن کے لیے اتحاد و اتفاق ہماری اولین ترجیح اور نصب العین ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ نے سال کے 12مہینوں میں سے جن چار کو محترم قرار دیا ان میں محرم سرفہرست ہے، زمانہ جاہلیت میں بھی ان مہینوں کا احترام کیا جاتا تھا، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن علماء کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

، اجلاس میں علامہ غلام اصغر صدیقی، مفتی خلیل حنفی، علامہ عثمان سیالوی، علامہ رفیق رندھاوا،علامہ اکرم طیب، علامہ محمدحسین آزاد، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ فیاض بشیرودیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما موجود تھے، علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ ماہ محرم میں پیش آنیوالے اہم واقعات نے اس مہینے کی اہمیت و فضیلت میں اضافہ کردیا، یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم، مراد رسولﷺ سیدنا حضرت محمد فاروقؓ،10محرم الحرام کو نواسہ رسولﷺ سیدنا حضرت امام حسینؓ کی اپنے قافلے اور خاندان نبوت کے افراد کے ساتھ شہادت کے واقعات نے نہ صرف مسلمان بلکہ انسانیت اور تاریخ انسانیت کو متاثر کیا